کینیا کی میراتھن چیمپئن پر دو سال کی پابندی
نیروبی( صباح نیوز)کینیا کی خاتون اتھلیٹ ریتا جیپٹو کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو سال کی پابندی لگا دی گئی۔ 33سالہ ریتا جیپٹو پابندی کے باعث ریو اولمپک 2016 میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ ان کی میدان میں واپسی 30 اکتوبر 2016 میں متوقع ہے۔ اتھیلیٹک کینیا نے کہا ہے کہ جیپٹو پر پابندی کا اطلاق 30 اکتوبر 2014 سے ہوگا۔ ریتا جیپٹو کے ڈوپ ٹیسٹ میں اے اور بی نمونے مثبت آ گئے تھے۔ جیپٹو کے کوچ اور ایجنٹ پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ پابندی کے بعد جیپٹو اس دوران حاصل کئے ہوئے تمام میڈل اور کمائی جس میں 2013 بوسٹن اور 2014 شکاگو کے ورلڈ میراتھون میجر سے حاصل کی گئی 5 لاکھ ڈالرز کی آمدنی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں۔