علیم ڈار 14فروری کوورلڈ کپ میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے
ابو ظہبی( صباح نیوز)پاکستان کے علیم ڈار 14 فروری کو میلبورن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔عالمی کپ میں 14فروری کو ابتدائی دن دو میچز کھیلے جائیں گے،میلبورن میں ڈے اینڈ نائٹ مقابلے کو پاکستانی امپائر علیم ڈار اور سری لنکا کے کمار دھرماسینا سپروائز کریں گے،نیوزی لینڈ کے بلی باڈن تھرڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے،جوئیل ولسن چوتھے آفیشل مقرر کیے گئے ہیں جبکہ میچ ریفری نیوزی لینڈ کے چیف کرو ہوں گے،اس سے قبل صبح میں دوسرے مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ اورسری لنکا کے درمیان کرائسٹ چرچ میں شیڈول افتتاحی مقابلے کو ماریسس ایرسمس اور نائیجل لونگ سپروائز کریں گے۔