• news

آئی سی سی وارم میچز 8 فروری سے شروع ہوں گے

دبئی (آئی این پی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم 9 فروری کوبنگلہ دیش کیخلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی ۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق وارم اپ میچز کاسلسلہ 8 فروری سے شروع ہوگا جو 13 فروری تک جاری رہے گا جس کے دوران مجموعی طور پر 14 میچزکھیلیں جائیں گے۔سڈنی،، ایڈیلیڈ، میلبورن اور کرائسٹ چرچ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ وارم اپ میچزکی میزبانی کریں گے اور پہلا وارم اپ میچ 8 فروری کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن