• news

غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے : ڈی جی سپورٹس

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کا آنا خوش آئند ہے حکومت پنجاب سپورٹس کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،پاکستان اور افغانستان کے درمیان 6فروری کو ہونے والے فٹبال میچ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی سی اولاہورکپٹن (ر) محمد عثمان ، ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر،چیف ٹریفک پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر)احمد یار لودھی، چیف میٹرالوجسٹ محمد ریاض ، لیسکو ، واسا ، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور دیگر محکموں نے نمائندوں نے شرکت کی۔ عثمان انور نے کہا کہ پنجاب حکومت سپورٹس کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ،پاکستان میں سپورٹس کو کوئی خطرہ نہیں ہے دو ماہ قبل کینیا کی کرکٹ ٹیم بھی یہاں کامیاب سیریز کھیل کرگئی ہے ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان اورافغانستان کی ٹیموں کے درمیان 6 فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے فٹبال میچ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن