• news

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اپریل میں امریکہ میں ہو گا

لاہور (کلچرل رپورٹر) امریکہ میں اپریل میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ہو گاجس میں یکم جنوری 2013ء سے 30 جنوری 2015ء تک ریلیز ہونیوالی فلمیں شامل کی جائیں گی۔ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ترجمان جلال الدین حسن نے کہا ہے کہ جو فلمساز اس فیسٹیول میں اپنی فلم بھیجنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی فلم کی دو ڈی وی ڈی جو انگریزی زبان میں سب ٹائٹل ہو، پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سب آفس کامران فلمز 2 بلور مینشن رائل پارک میں 8 فروری تک بھیج دیں۔ انہوں نے کہا ہے ایسوسی ایشن پاکستانی فلمیں فیسٹیول میں بھجوانے میں مدد دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن