چودھری نثار سے صدر آزاد کشمیر، ڈی جی ایف آئی اے، نیکٹا کے کوارڈینیٹر کی ملاقاتیں یوم یکجہتی کشمیر، ایکشن پلان پر تبادلہ خیال
اسلام آباد( صباح نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان سے دفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی اور یوم یکجہتی کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار سے کوآرڈینیٹر نیکٹا اور ڈی جی ایف آئی اے نے بھی ملاقات کی۔ اس دوران چیئرمین نادرا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے غور کیا گیا۔