• news

کراچی سٹاک مارکیٹ تیز، سرمایہ کاری میں 51 ارب روپے سے زائد اضافہ، لاہور میں مندا

کراچی+لاہور (مارکیٹ رپورٹر+نیوز رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میںتیزی کا تسلسل جاری ہے ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 34700اور34800کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 51ارب 27کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ماہرین اسٹاک کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کارپوریٹ ٹیکس 1 فیصد کم کرنے کے وعدے اور جنوری 2015 میں افراط زر کی شرح مزید کم ہونے جیسے عوامل کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 150.20پوائنٹس اضافے سے 34826.51پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر 78کھرب96ارب 82 کروڑ 36 لاکھ 12 ہزار 413روپے ہوگئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس84.93پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6230.25پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر 93کمپنیوںکے حصص میں کاروبارہوا۔16کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،35کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 42 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

ای پیپر-دی نیشن