زرعی خود کفالت کیلئے اجناس کی پیداوار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے : ڈاکٹر اقرار احمد
لاہور(پ ر)ملکی زرعی خودکفالت اورقیمتی زرمبادلہ کے حصول کے لیے غذائی اجناس گندم، کپاس،کماد، دھان، مکئی سبزیوں، دالوں اور پھلوں کی پیداوار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔حکومت پنجاب زرعی شعبہ کی پیداواری استعداد کار میں اضافے کے لیے چھوٹے کاشتکاروں کو سستی زرعی مشینری فراہم کرے گی ۔زرعی شعبے کی ترقی کے لیے مشینی کاشت کا فروغ ، فصلوں کے پیداواری اخراجات اور ان کے بعد ازبرداشت نقصانات میں کمی لانا موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اقرار احمد خاں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے مسقبل کی زراعت میں افرادی قوت کی بہتر تربیت اورجدید زرعی مشینوں کے استعمال کی جامع حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔