آپریشن ضرب عضب میں کامیابی کے سبب بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی : خواجہ خاور رشید
لاہور(نیوز رپورٹر) سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے کہاہے کہ دہشت گردی کے ناسور نے ملک کو معاشی ،اقتصادی ، معاشرتی ا ور مالی لحاظ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔پوری قوم کی پہلی اور آخری ترجیح صر ف دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ افواج پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کر کے خود کش حملوں اور دھماکوں کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں ہلاک ہونے والے انسانی جانی ضیائع کو روک کر ملک کی تاریخ میں بہت بڑا کار نامہ سر انجام دیا ہے۔