گوادر میں محکمہ بجلی کے کلرک کا قتل، فیصل آباد میں کرنٹ سے دو ملازمین کی ہلاکت پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز کا یوم سوگ
لاہور(نیوز رپورٹر) بلوچستان کے شہر گوادر میں دہشت گردی سے محمد ایوب سنیئر کلرک کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو مورخہ 2 فروری کو ڈیوٹی کے دوران دہشت گردی سے بہیمانہ قتل اور شکارپور میں معصوم انسانوں کا نماز کے دوران سفاقانہ حملہ اور فیصل آباد میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے دو ملازمین کا گرڈ اور لائنوں پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے المناک جانکاہ حادثات پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام گزشتہ روز مورخہ 3 فروری 2015ء بروز منگل کو یوم سوگ منایا اور خصوصی اجلاس مختلف شہروں میں منعقد کئے۔ اس سلسلہ لاہور میں ایک تعزیتی اجلاس بختیار لیبرہال لاہور میں منعقد ہوا جہاں ان المناک واقعات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے شہید کارکنوں اور نمازیوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اْن کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔