• news

کالعدم تنظیموں کا نام ویب سائٹ پر دینے پر برہمی، سیکرٹری داخلہ نے ڈائریکٹر نیکٹا کو تھپڑ مار دیا، نجی ٹی وی واقعہ کا علم نہیں، ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے کالعدم تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ پر لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر نیکٹا فضل ماجد کو اجلاس میں تھپڑ مار کر انکے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اہم اجلاس میں ڈائریکٹر نیکٹا فضل ماجد نے سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو بتایا کہ کالعدم تنظیمیں پبلک ریکارڈ ہیں، بذریعہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دی گئی، تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ پر لگا دی ہے۔ فضل ماجد کا یہ جواب سن کر سیکرٹری داخلہ شاہد خان بھڑک اٹھے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر نیکٹا فضل ماجد کو تھپڑ مار دیا اور ان کیخلاف تحقیقات کا حکم بھی دیا۔ جوائنٹ سیکرٹری داخلہ کالعدم تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ پر لگانے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان وزارت داخلہ عدیل ستار نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
ترجمان وزارت داخلہ


ای پیپر-دی نیشن