لاپتہ افراد کیس، ہائیکورٹ نے پشاور اور مالاکنڈ کے کمشنروں سے جواب مانگ لیا
پشاور (آئی این پی) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں کمشنر پشاور و کمشنر ملاکنڈ سے جواب طلب کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس دائود پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 10 لاپتہ افراد کے کیس میں سماعت کی۔ واجد نامی شہری کی گمشدگی کیس میں اسسٹنٹ کمشنر ملاکنڈ رپورٹ پیش نہ کر سکے۔