• news

عمران خان کیخلاف تحریک استحقاق خیبر پی کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی

پشاور(نوائے وقت نیوز)عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق خیبر پی کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ تحریک استحقاق قومی وطن پارٹی کے رکن اسمبلی بخت بیدار نے جمع کرائی۔ بخت بیدار نے تحریک میں کہا کہ عمران خان نے سینٹ انتخابات کے لئے ارکان کی بولی لگنے کی بات کی تھی۔ بولی لگنے کی بات کر کے عمران خان نے پورے ایوان کا تقدس پامال کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن