• news

ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس: فاٹا ٹربیونل کے ممبران کی ریٹائرمنٹ کے باعث سماعت نہ ہو سکی، 3 مارچ تک ملتوی

پشاور (آئی این پی) فاٹا ٹریبونل میں ممبران کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔ ٹریبونل کے تین ممبران پیر فدا،  اکبر خان اور شاہ جی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی کیس سماعت نہ ہوسکی اور ٹریبونل نے کیس کی اگلی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن