اسلام نہیں داعش پر تنقید کی، جو گروپ خود مسلمان نہیں وہ کیسے دوسروں کو اسلام قبول کرانے کی باتیں کرتا ہے: جمائما کا ٹویٹ
لندن (آئی این پی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے کہا ہے کہ انہوں نے اسلام نہیں بلکہ دہشت گرد گروپ داعش کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو اسلام کے نام پر لوگوں کو قتل کر رہا ہے، داعش والے خود مسلمان نہیں ۔ گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جمائما نے کہا کہ ان کے پوسٹ کئے گئے خاکے کا لوگوں نے شاید غلط مطلب لیا ہے جس میں داعش کے دہشت گردوں کو دکھایا گیا جو کہہ رہے تھے کہ اسلام قبول کرو یا پھر موت کیلئے تیار ہو جائو، بلکہ اصل نقطہ یہ تھا کہ داعش گروپ خود مسلمان ہی نہیں تو پھر وہ کیسے لوگوں کو اسلام قبول کرانے کی باتیں کرتا ہے، جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ مذہب اختیار کرنے کے حوالے سے کوئی زور زبردستی نہیں ہونی چاہیے۔