• news

حکومت سے مذاکرات، تحریک انصاف نے خورشید شاہ کی ثالثی کی حمایت کردی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے قائدین شفقت محمود اور محمود الرشید سے ملاقات کی اور ان سے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا عمل بحال کرنے پر بات چیت کی۔ پی ٹی آئی کے دونوں لیڈروں نے خورشید شاہ کی مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی حمایت کی اور کہا کہ وہ ان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں۔ دریں اثناء آن لائن اور وقت نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے جہانگیر ترین کو پیشکش کی ہے کہ اگر حکومت اور تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام پر ایک دوسرے سے تعاون کریں تو سیاسی جرگہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ جہانگیر ترین سے رحمن ملک نے ایک گھنٹے سے زائد انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ رحمن ملک نے کہا کہ عدالتی کمشن کے ٹی او آر کو انتہائی سادہ رکھا جائے لفظ دھاندلی کا وہ مطلب اخذ کیا جائے جو دونوں جماعتوں کو منظور ہو انہوں نے کہا کہ عدالتی کمشن سے متعلق سیاسی جرگے کا مسودہ جہانگیر ترین کو دیا ہے۔ جہانگیر ترین سیاسی جرگے کا مسودہ اپنی قیادت کو دکھائیں گے۔ تحریک انصاف سے واپسی کے بعد یہ مسودرہ اسحاق ڈار کو دیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن