سپریم کورٹ نے سہراب گوٹھ‘ سچل تھانے کے ایس ایچ اوز معطل کردیئے
کراچی(وقائع نگار) سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سہراب گوٹھ اور سچل تھانے کے2 ایس ایچ اوز معطل کردیئے اور حکم دیا کہ عدالتی اجازت کے بغیر ان دونوں ایس ایچ اوز کی آئندہ پوسٹنگ نہ کی جائے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بنچ نے 6 ماہ قبل گرفتار کرنے کے بعد انیس رحمن کو 5 لاکھ روپے ادا نہ کرنے پر طالبان کمانڈر قرار دیکر قتل کرنے کے حوالے سے والد کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کئے۔ درخواست گذار کا موقف تھاکہ اس کے بیٹے کو پولیس نے اٹھایا اور 5 لاکھ روپے مانگے عدم ادائیگی پر جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا اور اسے طالبان کمانڈر قرار دے دیا گیا ہائی کورٹ نے ایف آئی آر درج کاحکم دیا تھا لیکن نہ مقدمہ درج کیا گیا نہ پولیس افسران کو معطل کیا گیا‘ عدالت نے ڈی آئی جی سی آئی ڈی کو15 دن میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔