انٹرنیشنل میچز کیلئے فٹبال کے کھلاڑیوں کا ڈیلی الاؤنس 100 ڈالر کر دیا گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) فٹبال فیڈریشن نے انٹرنیشنل میچز کے لئے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس میں اضافہ کرتے ہوئے ایک سو ڈالر کر دیا۔ صدر فٹبال فیڈریشن فیصل صالح حیات نے کہا کہ 2003ء میں پاکستانی کھلاڑی کو 10 ڈالر یومیہ دیا جاتا تھا جس کو 2004ء میں بڑھا کر 60 ڈالر کر دیا گیا تھا۔ ایک مرتبہ پھر ڈیلی الاۃنس کو 100 ڈالر کیا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑی انٹرنیشنل میچز کے لئے پوری ذمہ داری سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔