• news

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور سلطانہ فاﺅنڈیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اسلام آباد (آئی این پی) نامعلوم شخص نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور سلطانہ فاﺅنڈیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی، یونیورسٹی کے سکیورٹی آفیسر کی درخواست پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔ نامعلوم شخص نے علامہ اقبال یونیورسٹی کے ایک سکیورٹی آفیسر کو ٹیلی فون کر کے یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی کہ سانحہ پشاور کا چہلم پورا ہو گیا ہے، اب آپ کی باری ہے، جس کی پولیس نے تصدیق کر دی اور یونیورسٹی کے سکیورٹی آفیسر کی مدعیت میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سلطانہ فاﺅنڈیشن کو بھی خط کے ذریعہ بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، جس پر سلطانہ فاﺅنڈیشن کی انتظامیہ نے سکیورٹی سخت کر دی اور مقامی سکیورٹی اداروں نے اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے رفاہی ادارے کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کی تصدیق کر دی۔

اوپن یونیورسٹی/ فا¶نڈیشن



ای پیپر-دی نیشن