افغان نیشنل آرمی کے چھ کیڈٹس کا گروپ فوجی تربیت کیلئے پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد(این این آئی) افغان نیشنل آرمی کے 6کیڈٹس کا ایک گروپ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں تربیت کیلئے جمعرات کو پاکستان پہنچ گیا، افغان فوج کے کیڈٹ پاکستان میں پہلی بار فوجی تربیت حاصل کرینگے، افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کے مطابق افغان کیڈٹس کی پاکستان ملٹری اکیڈمی سے تربیت دونوں ممالک کی افواج کے تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کی کوششوں کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ واضح ر ہے افغان آرمی کے کیڈٹس کی پاکستان آمد ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب افغان فوج کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چھ روزہ دورے پر پاکستان آیا ہے۔ افغان سفیر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں افغان کیڈٹس تقریباً ڈیڑھ سال تک تربیت حاصل کرینگے ۔افغان سفیر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں افغان کیڈٹس تقریباً ڈیڑھ سال تک تربیت حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان کی جانب سے پیشکش کے باوجود افغان فورسز کی پاکستان میں تربیت کی مخالفت کی تھی۔
افغان کیڈٹس