• news

مدارس کیخلاف ممکنہ حکومتی کارروائی کیخلاف جے یو آئی (ف) کا شکارپور تا سکھر مارچ آج ہوگا

کراچی (نیوز رپورٹر) مدارس کے خلاف ممکنہ حکومتی کارروائی کے خلاف جے یو آئی (ف) نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔آج 6 فروری کو شکار پور سے سکھر تک مارچ کیا جائیگا۔ جے یوآئی (ف) کے جنرل سیکرٹری مولانا غفور حیدری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت کا حصہ ضرور ہیں مگر ہم اپنے نظریے سے نہیں ہٹ سکتے، فوجی عدالتوں کے قیام پر بھی ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ مستعفی ہوجائیں۔

ای پیپر-دی نیشن