• news

کشمیرکونسل یورپی یونین کے زیراہتمام برسلز میں مشعل بردارریلی

برسلز (اے پی پی) برسلز میں کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارر یکجہتی کیلئے مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برسلز ٹرون میٹرو اسٹیشن جوکہ بلجیم کے وزیر اعظم کی رہائشگاہ کے قریب واقع کے باہر منعقد ہونے والی ریلی میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوںنے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔علی رضا سید اور دیگر مقررین نے کہاکہ وہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن