• news

دنیا کے ایک تہائی انتہائی غریب افراد بھارت میں بستے ہیں: اقوام متحدہ

نئی دہلی (این این آئی) جنگی جنون کا شکار اور اسلحہ پر بے شمار دولت خرچ کرنے والے بھارت میں کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے ایک تہائی انتہائی غریب لوگ بھارت میں کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ایک ارب 25 کروڑ کی آبادی والے بھارت میں 30 کروڑ سے زائد انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں جو تعلیم، صحت، پانی، سیوریج سسٹم اور بجلی جیسی بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہیں۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیں ۔ اقوام متحدہ کے سوشل کمشن فار ایشیا اینڈ پیسفیک کے انڈر جنرل سیکرٹری نے کہا کہ بھارتی حکومت کو غربت کے خاتمے کے لیے کوششوں میں تیزی لانا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن