• news

عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم رکوانے کیلئے کچھ نہیں کر رہی: سفیر اسلم خان

کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں مقیم پاکستانیوں نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خوداداریت کی حمایت میں ووٹ ڈال دیاہے اس موقعہ پر اس بات کا ثبوت ہے کے پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑک رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستانی سفیر محمد اسلم خان نے قائداعظم ہال سفارت خانہ پاکستان میںکشمیری بھائیوں کے ساتھ ’’یوم اظہاریکجہتی ‘‘ سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ پچھلے سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اس سنگین مسئلے کے کئی پہلو ہمارے سامنے آئے ہیں ۔پہلا اور سب سے نمایاں پہلو تو یہ ہے کہ کشمیر کی داستان یہاں غیور عوام کی بہادری ،ان کے بلند حوصلوں ،انکی دور اندیشی اوران کے صبر واستقامت کی ایک لازوال داستان ہے ۔،دوسرا پہلو قابض طاقت کی ہٹ دھرمی ،ظلم وستم انسانی حقوق کی پامالی ،نت نئے سیاسی حربوں اور جھوٹے پروپیگنڈہ کا ہے کہ وہ کونسے قومی سیاسی اور اقتصادی مفادات ہیں جنکی وجہ سے دنیا کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے کیا یہ انتہائی افسوس کا مقام نہیں ہے کہ عالمی برادری گذشتہ سات دہائیوں سے کشمیر کے نہتے عوام کو ظلم وجبر بربریت کی چکی میں پستے دیکھ رہی ہے کہ ان کو رکوانے کے لئے کچھ بھی نہیں کررہی اسی ہزار سے زائد بے گناہ کشمیر ی شہید ہوچکے ہیں اورہزاروں کی تعاد میں خواتین کی عصمتیں لوٹی جارہی ہیں لاکھوں بچے یتیم ہوچکے ہیں اور ہزاروں گھر اجڑ چکے ہیں ،۔ بھارت دنیا میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار بن کر علاقائی اورعالمی امن کے لئے خطرہ بناہواہے ۔ اس مسئلے کا تیسرا پہلو کشمیر ی اور پاکستانی عوام کے درمیان اس یوینفک رشتے کا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہاہے ۔کہاکہ عالمی برادری نے اس مسئلے کے متعلق اپنے وعدوں پر عمل درآمدمیں وہ سنجیدگی نہیں دکھائی جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے صدر پاکستان اور وزیراعظم نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو دہرایا ہے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر میاں محمد نوازشریف تک سب وزراء اعظم کا مسئلہ کشمیر پر ایک ہی موقف ہے ۔سفیر نے صدر ممنون حسین اور محمد نوازشریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم وستم پر مبنی ویڈیو فلم دکھائی گئی ۔تقریب کی نقابت ویلفیئر سیکرٹری نورالدین داوڑ کی ادا کی جبکہ حافظ محمد عامر نے تلاوت قرآن حکیم کی سعادت حاصل کی اور پاکستان اور کشمیری بہین بھائیوں کے لئے دعا اوپیک ممبر حافظ محمد شبیر نے کرائی ۔

ای پیپر-دی نیشن