فیکٹری مالکان سے بھتہ کی کوئی اطلاع نہیں تھی گینگ وار کے بھتے کا پتہ چلا تھا، رﺅف صدیقی
کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور ایم کیو ایم کے رہنما رﺅف صدیقی نے کہا ہے کہ بھتے کی وصولی درندگی کے علاوہ اور کیا ہو سکتی ہے۔ بلدیہ ٹاﺅن میں آتشزدگی کا نشانہ بننے والی فیکٹری کے مالکان سے بھتہ مانگے جانے کی کوئی اطلاع ہمیں نہیں تھی تاہم وہاں لیاری گینگ وار والوں کے بھتے چلنے کی اطلاعات تھیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رﺅف صدیقی نے کہا کہ ڈھائی برس گذر گئے، بھتے کا معاملہ اب سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ پہلے سامنے آتا تو مجرموں کو جیل بھجوا دیتا۔ انہوں نے کہا میں فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر سب سے پہلے وہاں پہنچا اور اگلے روز فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر کٹوائی۔ آگ لگی تھی اور لوگ مجھے بتا رہے تھے کہ فیکٹری مالکان اندر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کی اب تک تحقیقات مکمل ہو جانی چاہئے تھی، بھتہ خوروں کے انکشافات کا معاملہ عدالت دیکھے۔
رﺅف صدیقی