عوام کیلئے ریلیف پر کوئی سمجھوتہ ہو گا نہ کسی کو استحصال کرنے دونگا : شہباز شریف
لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے مفادات کا تحفظ اور انہیں ریلیف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے حوالے سے کئے جانے والے موثر اقدامات تسلسل کے ساتھ مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے اور ان اقدامات کی مانیٹرنگ جاری رہے گی۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔ وہ گزشتہ روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے فوری اقدامات کرکے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اسی تناسب سے کمی کی ہے جس شرح سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے نئے مقررکردہ کرایوں کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کے حوالے سے صوبائی انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ویڈیو کانفرنس کے دوران ہدایت کی کہ اوورچارجنگ پر اڈہ مینجرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور نئے مقررکردہ کرایوں سے زائد وصولی پر اڈہ مینجرز کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس ضمن میں موثر اقدامات جاری رہنے چاہئیں۔ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کئے جانےوالے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس مےں انفراسٹرکچر کے منصوبوں خصوصاً سادرن رنگ روڈ پراجیکٹ اور سٹرےٹ لائٹس کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر پےنلز پر منتقل کرنے کے پروگرام کا جائزہ لےا گےا۔ اجلاس مےں سٹرےٹ لائٹس کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر پر منتقل کرنے کے پروگرام کی اصولی منظوری دی گئی۔ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تےزرفتار ترقی کےلئے جدےد اور معےاری انفراسٹرکچر ناگزےر ہے۔ پنجاب حکومت صوبے بھر مےں انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔ ترقےاتی منصوبوں کی شفاف، معےاری اور تےزرفتاری سے تکمےل پنجاب حکومت کی پالےسی ہے۔ ٹھوس اور مربوط حکمت عملی کے ذرےعے صوبے بھر مےں ذرائع نقل وحمل کو بہتر بناےا جارہا ہے۔ بہتر ذرائع مواصلات، معاشی، تجارتی اور سماجی سرگرمےوں کے فروغ کا باعث بنتے ہےں۔ صوبے بھر مےں انفراسٹرکچر کے شاہکار برق رفتاری سے مکمل کےے گئے ہےں۔ انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں کی معےاری اور بروقت تکمےل سے پنجاب مےں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور رنگ روڈ سادرن لوپ کا منصوبہ انتہائی اہمےت کا حامل ہے۔ منصوبے پر تےزرفتاری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور رنگ روڈ کے نادرن لوپ کی تعمےر سے شہرےوں کو آمدورفت کی بہتر سہولےات مےسر آئی ہےں۔ ترقےاتی منصوبوں کی شفاف، معےاری اور برق رفتاری سے تکمےل پنجاب حکومت کا طرہ امتےاز ہے۔ لاہور رنگ روڈ کے سادرن لوپ منصوبے کی تعمےر مےں بھی معےار پر کوئی سمجھوتہ نہےں کےا جائے گا۔ علاوہ ازیںشہباز شریف کی زیرصدارت گذشتہ روز صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعلیمی اداروں میں رواداری، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے مضمون نویسی اور تقریری مقابلے کرانے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔ تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔ مقابلوں میں بہترین مضامین و تقاریر پر طلبا وطالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا موثر متفقہ لائحہ عمل ہے۔ صوبے مےں نےشنل اےکشن پلان کے تحت فوری نوعےت کے اقدامات اٹھائے گئے ہےں ۔ وزیراعلیٰ نے اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ موٹروے کے داخلی اور خارجی راستوں کےلئے وضع کردہ پلان پر سختی سے عملدرآمد ےقےنی بناےا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سالانہ امتحانات کے خاتمے کے بعد تعلیمی اداروں میں رواداری، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے مضمون نویسی اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا جائے اس عمل سے انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ تعلیمی نصاب میں رواداری، برداشت، محبت، بھائی چارے اور امن جیسے اسلام کے سنہری اصولوں کو شامل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ تعلیمی اداروں میں نان ٹیچنگ سٹاف کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے خصوصی معیاری تربیت فراہم کی جائے۔ کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان صوبے مےں قانون کی عملداری اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ےقےنی بنانے کے حوالے سے متحرک و فعال کردارادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں - مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی روک تھام، لاﺅڈ سپیکر کے ناجائز استعمال، وال چاکنگ کی پابندی کے قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے گذشتہ روز مسلم لےگ (ن) سندھ کے نائب صدر سلےم ضےاءنے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خےال ہوا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف نےشنل اےکشن پلان پر عملدر آمد کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہےں۔ انہوں نے کہاکہ معصوم بچوں کے خون کے طفےل پوری قوم سفاک درندوں کو کچلنے کے لئے متحد ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیم ضیاءنے سندھ میں سینٹ کے الیکشن کے سلسلے میں ایڈجسٹ منٹ کے لئے مختلف جماعتوں کے رابطہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔