• news

دہشتگردی کے واقعات پر وزیراعلی سندھ سے استعفیٰ مانگنا درست نہیں: خورشید شاہ

کراچی (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں جماعتوں پر اتحاد بنانے پر پابندی نہیں ہے، عوام دیکھتے ہےں کہ سیاسی جماعتوں کے بننے والے اتحاد ان کے مفادکے لئے بنائے جارہے ہیں یا سینٹ کی سیٹوں کے لیے۔ ہماری ثقافت اور صوفیائے کرام کی تعلیمات بندوقوں اور توپوں سے زیادہ طاقت ور ہےں۔ ضیاءالحق کے دور کے بعد ایسی صورتحال پیدا ہوئی جس سے محبتیں ختم ہوئیں۔ وہ مقامی ہوٹل میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت پہلی ایک روزہ قومی لوک ادب کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ سید خورشید شاہ نے سانحہ شکار پور کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات پرسیاست نہیںکرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ٰ سندھ سے دہشت گردی کے واقعات پر استعفیٰ مانگنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن حکومت کا حصہ ہیں 21ویں ترمیم پر انہیں تحفظات ہیں تو وہ وزیراعظم نوازشریف سے بات کریں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہاکہ جے یوآئی ف کے رہنما خالد سومرو کے قاتلوں کوحکومت نے دس روز میں گرفتار کیا اس پر مولانا فضل الرحمن کو شکر کرنا چاہیئے۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن