• news

فوجی عدالتیں جلد قائم ہونگی، مقدمات کی سکروٹنی ہو رہی ہے: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل سے ہمیشہ جمہوریت نے نکالا۔ آمر نے شدید نقصان پہنچایا، عمران ان کے ساتھی تھے۔ این اے 122 میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا۔ عمران اتنے کوٹ نہیں بدلتے جتنے بیان بدلتے ہیں۔ عمران خان کوٹ کم بیان زیادہ بدلتے ہیں۔ جس الیکشن کمشن پر عدم اعتماد کرتے رہے، اب اس کی تعریفیں کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن ہمیشہ بلدیاتی انتخابات کی حامی رہی۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو جاتا ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں نے کاغذات تک حاصل کر لئے تھے لیکن قانونی پیچیدگیاں حائل ہو گئیں۔ حلقہ بندیاں الیکشن کمشن کرے گا، حکومت اس میں دخل نہیں دے سکتی۔ بلدیاتی انتخابات کرانا حکومت کی سب سے بڑی خواہش ہے۔ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوتے ہی الیکشن کرا دیں گے۔ ہم 23 مارچ کو فخر کے ساتھ اپنی مسلح افواج کو ماضی کی طرح پریڈ کرتے دیکھیں گے۔ 23 مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ کی شاندار روایت کو ازسر نو زندہ کریں گے۔ عمران خان کے مس ایڈونچر کی وجہ سے میگا پراجیکٹ پر کام نہیں ہو سکا۔ 2015ءمیں پاکستان کے بہترین دوست چین کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ فوجی عدالتوں کی تعداد طے کر لی گئی، مقدمات کی سکروٹنی ہو رہی ہے جلد عدالتیں قائم کر دی جائیں گی۔
پرویز رشید




ای پیپر-دی نیشن