گلگت بلتستان میں فوجی عدالتیں قائم کرنے کیلئے آرمی ایکٹ نافذ کر دیا گیا
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان میں آرمی ایکٹ کا اطلاق کر دیا گیا جس کے تحت صوبے میں فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے صوبے میں آرمی ایکٹ 1925 کا اطلاق کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت صوبے میں فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی اور دہشت گردی سے متعلق تمام مقدمات ان عدالتوں میں سنے جائیں گے۔ آئی این پی کے مطابق وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل سمری قانونی رائے کے لئے وزارت قانون کو بھجوائی تھی۔ وزارت قانون کی طرف سے مثبت جواب آنے پر اسے وزیراعظم اور گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین میاں نواز شریف کو بھجوایا گیا تھا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد ترمیم شدہ آرمی ایکٹ کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
آرمی ایکٹ