گوجرانوالہ: لڑکی سے مبینہ زیادتی، تشدد کے بعد گھر کے باہر پھینک دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) فون پر بات نہ کرنے کی رنجش پر رشتہ دار ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے زیادتی اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے باہر پھینک کر فرار ہو گیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقہ فرید ٹاﺅن کی 24 سالہ صباءکو گذشتہ روز فون پر بات نہ کرنے کی رنجش پر اس کے خالہ زاد بہنوئی ملزم یاسر نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کیا اور اسے ایک دکان میں لیجا کر تمام رات زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان نے صبا پر مزاحمت پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے باعث اس کے جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں بھی آئیں تاہم ملزمان گذشتہ روز علی الصبح زخمی حالت میں گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔ صباءکے رشتہ داروں کے مطابق یاسر ان کا قریبی عزیزہے اور وہ صبا کو فون پر بات کرنے پر مجبور کرتا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صباءکو میڈیکل کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔