سعود مجید کی وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ اجلاسوں میں شرکت
لاہور (خصوصی رپورٹر) نئے گورنر پنجاب کی تقرری کا معاملہ ایک معمہ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ گورنر پنجاب کیلئے زیرغور ناموں میں بہاولپور جنوبی پنجاب کے چودھری سعود مجید فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی ذمہ دار شخصیت نے اس بات کا اشارہ نہیں دیا کہ انکا نام حتمی طور پر طے کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے پبلک افیئر یونٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے پبلک افیئر یونٹ کے جنوبی پنجاب کے چار ڈویژنوں کے انچارج چودھری سعود مجید کی جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ساتھ صبح اور شام کو اجلاسوں میں شرکت کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ انکا نام فائنل ہوگیا ہے اور وہ سوموار یا منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔