فیصل آباد: سانحہ ناولٹی کیس، واقعہ میں ملوث ملزموں پر فرد جرم عائد
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے سانحہ فیصل آباد واقعہ مقدمہ میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل کے مقدمہ کے مدعی اور گواہان کو 13 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان پرویز جٹ ، عثمان عرف چھینی، حافظ عمران وغیرہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی پر مقدمہ کے مدعی اور گواہان کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے عدالت میں طلب بھی کرلیا جبکہ خصوصی عدالت نے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان پرویز جٹ اور عثمان عرف چھینی کی پہلے ہی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے۔