شرمیلا فاروقی کا نکاح 27 فروری کو رخصتی 5 مارچ، 8 کو لاہور میں ولیمہ ہوگا‘سندھ اسمبلی میں خود کارڈ دئیے
کراچی (وقائع نگار) رکن سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اگلے ماہ مارچ میں احتشام ریاض شیخ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ شادی کے دعوت نامے تقسیم ہونا شروع ہوگئے۔ شادی کی تقریبات کا آغاز 3مارچ سے ہوگا۔ 27 فروری کو نکاح جبکہ رخصتی 5 مارچ اور دعوت ولیمہ 8 مارچ کو ہوگا۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران شرمیلا فاروقی نے ارکان سندھ اسمبلی کو نشست بہ نشست جا کر شادی کے دعوت نامے تقسیم کئے۔