لاہور: مخالف کے قاتل کو ایک بار، ملتان: ماں کو مارنے والے کو 2 مرتبہ سزائے موت
لاہور + ملتان (اپنے نامہ نگار سے+ نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے سٹی رائے ونڈ کے علاقہ میں کھیتوں میں پانی لگانے کے معاملے پر مخالف پارٹی سے جھگڑا ہونے پر فائرنگ کرکے ارشد کو قتل کر دیا تھا۔ فاضل جج نے وکلاءکے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم سنایا ہے۔ مزید برآں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے ماں کو قتل کرنے والے ملزم بیٹے کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔