• news

متحدہ اور رحمان ملک بادشاہ ہیں، ایم کیو ایم حکومت میں آتی جاتی رہتی ہے‘سانحہ بلدیہ کے ملزموں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے:خورشید شاہ

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور سنیٹر رحمان ملک دونوں بادشاہ ہیں۔ ایم کیو ایم حکومت میں آتی جاتی رہتی ہے کوئی بات نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایم کیو ایم کےساتھ کیا بات چیت ہوئی ابھی مجھے علم نہیں۔ سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کی رپورٹ پر بلاتصدیق کارروائی ہونی چاہیے، 250 سے زائد افراد کی ہلاکت کوئی مذاق نہیں۔ خواہش ہے حکومت اور عمران خان کے درمیان تعلقات بہتر ہوں چاہتے ہیںاور عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں۔خورشید شاہ نے کہا سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کی رینجرز نے رپورٹ جمع کرائی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن