• news

لاہور کی ضلعی حکومت نے پتنگ، ڈور بنانے پر پابندی لگا دی، پتنگ بازی حادثے پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا

لاہور (خبرنگار) لاہور کی ضلعی حکومت نے پتنگ اور ڈور بنانے پر پابندی لگا دی۔ ترجمان ضلعی حکومت کے مطابق پتنگ اور ڈور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور پتنگ بازوں کے حادثے پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور پتنگ بازوں کے حادثے پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے تمام ٹائونز انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے ٹائونز انتظامیہ اور یونین کونسلز کے سیکرٹریز سے کہا وہ اپنے علاقوں میں پتنگ بازی کرنے والوں پر نظر رکھیں اور پتنگ باز کو ٹائون انتظامیہ اور پولیس فوری طور پر گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا جس یونین کونسل میں پتنگ بازی کی شکایت موصول ہوئی اور کارروائی نہ کی گئی تو اُس متعلقہ ٹائون انتظامیہ اور سیکرٹری یونین کونسل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی او لاہور نے پتنگ بازی سے متعلقہ میٹریل تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن