• news

بغاوت کیس: مولانا صوفی محمد پر فرد جرم عائد‘ ملزم کا تسلیم کرنے سے انکار

پشاور(این این آئی+ نوائے وقت نیوز)کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد پر بغاوت کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرد جرم عائد کردی ہے۔ ہفتے کو مولانا صوفی محمد کے خلاف بغاوت کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشاور جیل میں کی۔سماعت کے دوران کالعدم تنظیم کے سربراہ مولانا صوفی محمد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔واضح رہے کہ مولانا صوفی محمد نے گراسی گاو¿ں میں ایک تقریر کے دوران جمہوریت اور جمہوری حکومت کو غیرجمہوری اورغیر اسلامی قرار دیا تھاجس کی بنیاد پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھاتاہم مولانا صوفی محمد نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ صوفی محمد کو سوات کی عدالت نے گیارہ مقدمات میں بری کردیا جبکہ دیگر مقدمات کی سماعت پشاور میں ہو رہی ہے ۔مولانا صوفی محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ ملا فضل اللہ کے سسر بھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن