• news

کوئٹہ میں 2 مزدور قتل، سبی ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

کوئٹہ، لسبیلہ (آن لائن+ آئی این پی) بلوچستان کے علاقے حب مےںفےکٹری کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دومزدورجاںبحق فائرنگ سے علاقے مےںخوف وہراس پھےل گےا۔ بلوچستان کے صنعتی شہر حب ساکران روڈ پر سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کے قافلے پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے دو مزدور نصیر گل اور امجد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا لیکن کراچی پہنچنے سے قبل راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے عینی شاہد کے مطابق حب شہر کے نزدیک رند مارکیٹ ساکران روڈ پر مزدوروں کا قافلہ فیکٹری سے چھٹی کرکے کراچی جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مار دیا۔ پولیس کی جانب سے نامعلوم افرادکی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دریں اثنا بس میں بختیار آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ کے نتیجے میں اڑھائی فٹ ٹریک اڑ گیا۔ اطلاعات کے مطابق بختیار آباد کے علاقے ڈمبولی میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا اور ٹرینوں کی آمدوروفت معطل ہو گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک تباہ ہونے سے اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہو گئی اور ٹرینوں کو ٹریک کی بحالی تک سکھر ڈویژن میں روک لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن