• news

بھارت : خاتون نے بیٹی کے جہیز کیلئے پوتا 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا

مظفرپور (اے پی پی) بھارت میں خاتون نے اپنی بیٹی کے جہیز کی ادائیگی کیلئے اپنا معصوم پوتا 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔ ریاست بہار کے چین پور واجد گاﺅں میں بچے کی ماں نے اپنی ساس اور نند کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تو یہ معاملہ منظر عام پر آیا۔ بچے کی ماں رخسانہ نے پولیس کو بتایا کہ میری ساس مجھے اور بچے کو مظفر پور ڈاکٹر کو دکھانے گئے تھے، ساس بہانے سے بچے کو لیکر گئی اور فروخت کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن