• news

لاہور: 48 لاکھ روپے سے زائد کے ڈاکے‘ فیروز والا میں مزاحمت پر شہری قتل

لاہور+ فیروز والا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار ) لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران 48 لاکھ روپے کا مال لوٹ لیا جبکہ فیروزوالا میں مزاحمت پر شہری قتل ہوگیا۔ ستوکتلہ کے علاقہ کے حسن کے گھر سے ڈاکو نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 11لاکھ کی نقدی و زیوارت، اقبال ٹاﺅن میں نرگس بلاک کے رمضان کے گھر سے 9لاکھ کی نقدی و زیوارت، جوہر ٹاﺅن بی بلاک میں رشید کے گھر سے سات لاکھ کی نقدی و زیورات لوٹ لیا۔ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ ہال روڈ پر محمود کے گودام سے چور 7لاکھ کے یوپی ایس اور الیکٹرانکس کا سامان چوری کر کے لے گئے گرین ٹاﺅن سی ٹو میں رحمان اور اسکی فیملی سے 1 لاکھ روپے کی نقدی و موبائل، قائداعظم انڈسٹریل ایریا ای بلاک میں زاہد اور اسکے بیٹے سے چار لاکھ کی نقدی و موبائل، گلشن راوی گندا نالہ پر شہناز سے دو لاکھ روپے کی نقدی و موبائل، شمالی چھا ﺅنی کے علاقہ تاج باغ میں خاور ریاض سے 80ہزار روپے کی نقدی و موبائل اور موٹر سائیکل، اقبال ٹاﺅن سکیم موڑ پرراشد سے 1 لاکھ روپے کی نقدی و موبائل، نواب ٹاﺅن میں نیاز سے 1لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی و موبائل، اسلام پورہ کے علاقہ میں نویدسے 1لاکھ 20 ہزار روپے کی نقدی و موبائل، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں علی سے 60 ہزار روپے کی نقدی و موٹر سائیکل، مغل پورہ کے علاقہ میں شانی سے 23 ہزار روپے نقدی و موبائل، سمن آباد میںکے علاقہ میں سیف سے 35 ہزار روپے کی نقدی و موبائل، مصطفی ٹاﺅن کے علاقہ میں شرافت سے 60 ہزار، غالب مارکیٹ میں عمران سے 85 ہزار اور ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ میں یوسف سے45 ہزار روپے کی نقدی و موبائل چھین لیا جبکہ ریس کورس میں فرح، اقبال ٹاﺅن میں بلال، ستوکتلہ میں امجد، مصطفی ٹاﺅن میں عاشر کی گاڑیاں جبکہ گجر پورہ میں ندیم، شاہدرہ میں نعیم، شاد باغ میں قاسم، مصری شاہ میںسرفراز، فیکٹری ایریا میں یوسف، جنوبی چھاﺅنی میں عمران، ڈیفنس بی میں وقاص، باغبانپورہ میں وسیم، پرانی انارکلی میںاشرف اور کوٹ لکھپت میں شہباز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے گولی مار کر موٹر سائیکل سوار محمد حنیف اعوان کو ہلاک اور تاجر حق نواز کو زخمی کر دیا۔ رحمن گارڈ کا محمد حنیف اعوان اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر آ رہا تھا نین سکھ چوک کے قریب ڈاکوﺅں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا، لوٹنے کی کوشش کی تو دونوں میاں بیوی نے مزاحمت کی۔ ڈاکوﺅں نے گولی مار کر حنیف کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کے بیٹے محمد وقاص کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ واضح رہے کہ مقتول اپنی والدہ کی فوتیدگی سے فارغ ہو کر گاﺅں سے گھر آیا تھا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوﺅں نے دکاندار حق نواز کو لوٹنے کی کوشش پر مزاحمت پر اسے گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن