شاہکوٹ: گھر میں کھیلتے اڑھائی سالہ بچے پر ابلتا دودھ گر گیا، موقع پر جاں بحق
شاہ کوٹ(نامہ نگار) گلستان کالونی میںایک شخص عبدالمنان کا اڑھائی سالہ بچہ احتشام گرم دودھ گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی گھر میں کھیل رہا تھا کہ اچانک اس پر ابلتا ہوا دودھ گر گیا جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گیا اور موقع پر چل بسا۔