فاروق ستار اور عظیم فاروقی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں شامل، الطاف حسین کی توثیق
کراچی(نوائے وقت نیوز)فاروق ستار اور رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں شامل ہو گئے۔ ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق فیصلہ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے اجلاس میں کیا گیا۔ دونوں سینئر ارکان کو سکروٹنی کمیٹی نے کلیئر قرار دے دیا۔ الطاف حسین نے سکروٹنی کمیٹی اور رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی ۔