پاکستان‘ آزاد کشمیر میں کام کرنیوالے چینی انجینئروں کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان اور آزاد کشمیر میں کام کرنے والے چینی انجینئروں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں کام کرنے والے 42 انجینئروں کی حفاظت کیلئے دو پولیس گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی سکواڈ تعینات کردیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کی پولیس کو نیا ایس او پی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چینی باشندوں اور انجینئروں کی پیشگی اطلاع کے بغیر ایک مقام سے دوسرے مقام پر نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ انکی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔