سینٹ الیکشن: جے یو آئی نے فضل الرحمن کے بھائی اور سمدھی سمیت 4 نام پارلیمانی بورڈ کو بھجوا دیئے
اسلام آباد + پشاور (ایجنسیاں+ نوائے وقت نیوز) جمعیت علماءاسلام (ف) نے سینٹ انتخابات کےلئے 4 نام پارلیمانی بورڈ کو بھجوا دیئے، امیدواروں میں مولانا فضل الرحمن کے بھائی اور سمدھی بھی شامل ہیں۔ مولانا عطاءالرحمن، مولانا فضل الرحمن کے بھائی ہیں، مولانا گل نصیب پہلے سینٹر رہ چکے ہیں جبکہ غلام علی اس وقت سینٹ کے رکن ہیں اور وہ 11 مار چ کو ریٹائر ہوں گے، غلام علی مولانا فضل الرحمن کے سمدھی ہیں۔ ادھر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ بورڈ میں شاہ فرمان، وزیرتعلیم عاطف خان جبکہ خواتین کی نمائندگی نسیم عنایت کریں گی۔ دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی اسرار اللہ نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں سراج الحق یا پروفیسر ابراہیم میں سے کوئی ایک امیدوار ہو گا۔ دونوں نام مرکزی پارلیمانی بورڈ کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔