خصوصی عدالتوں میں دہشت گردی مقدمات کی سکروٹنی مکمل، بینظیر قتل کیس فوجی عدالت نہیں جائیگا
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں زیر سماعت دہشت گردی کے مقدمات کی مفصل سکروٹنی کرلی گئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کا مقدمہ اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر حملوں کے تفتیشی افسر انسپکٹر راجہ ثقلین کا کیس فوجی عدالت میں نہیں بھیجا جائیگا۔ انسپکٹر راجہ ثقلین قتل کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے جبکہ آئندہ دو ہفتوں میں بے نظیر بھٹو کیس کے تمام اہم ترین گواہان کے بیان ریکارڈ کرلئے جائینگے۔ بے نظیر بھٹو کیس کو فوجی عدالت میں بھجوانے پر پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان نے اب تک دلچسپی نہیں لی۔