• news

وزیراعظم کا بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کنکشن بحال کرنیکا حکم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویلز کے بجلی کنکشن بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔ زرعی ٹیوب ویلز کے کنکشن بلز کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے تھے۔ ان بلز کی وصولی کیلئے بہت جلد وفاقی اور صوبائی حکام کا اجلاس ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن