• news

یوم پاکستان پر پاک افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب شکر پڑیاں گراﺅنڈ پر ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاک افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب شکرپڑیاں پر واقع گراﺅنڈ پر منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں حکومت نے تقریب میں شرکت کیلئے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے افسران اور حکام کے ناموں کی فہرستیں بنانا شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے تمام چیف سیکرٹریز کو مراسلے ارسال کردئیے گئے ہیں۔ تقریب میں شرکت کے خواہشمند افراد کیلئے پروفارما بھی بھجوایا گیا ہے جس مں متعلقہ افسر کا نام اور دیگر کوائف مہیا کرنا ہوں گے اور ہر نام کیساتھ سکیورٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی فراہم کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن