پاکستان سعودی تعلقات بہتر کرنے پر سابق سفیر عبدالعزیز بن ابراہیم کو ”شاہ عبدالعزیز ایوارڈ “ سے نوازا گیا
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر عبدالعزیز بن ابراہیم الغدیر کو سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرنے اور خدمات انجام دینے پر اعلیٰ سعودی سول اعزاز بادشاہ عبدالعزیز ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب ریاض میں سعودی دفتر خارجہ میں منعقد ہوئی۔ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عبدالعزیز ابن عبداللہ نے سابق سفیر عبدالعزیز بن ابراہیم الغدیر کو پاکستان میں خدمات پر اعلیٰ سعودی سول ایوارڈ دیا۔ تقریب میں اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔