3 خودکشیاں: گھریلو ناچاقی پر فاروق آباد میں خاتون اور نوجوان نے زندگی ختم کر لی
فاروق آباد + فیروزوالا + کندیاں (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فاروق آباد میں گھریلو ناچاقی پر خاتون اور نوجوان نے زہریلی گولیاں کھالیں۔ محلہ رسولپورہ شرقی کے 25 سالہ ریاست علی نے جائیداد میں حصہ نہ دینے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ ڈیرہ اوڈاں والا میں بلقیس نامی عورت نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر زہر کھا لیا۔ علاوہ ازیں کندیاں کے نواحی علاقہ دوآبہ میں گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر 20 سالہ نوجوان نے حفیظ اللہ خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔