ایران جوہری سمجھوتا بروقت طے کرے :امریکی وزیر خارجہ
میونخ (این این آئی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر زور دیا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو لگام دینے کا سمجھوتا طے کرنے کی مارچ کی حتمی تاریخ کی پاسداری کی جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہل کار نے بتایا کہ جان کیری نے میونخ میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں اپنے ایرانی ہم منصب سے اسی بات پر زور دیا۔ اوباما انتظامیہ کی خواہش ہے کہ سمجھوتے کا خاکہ بروقت طے پا جائے۔جرمن شہر میںدونوں اہل کاروں نے سلامتی سے متعلق منعقدہ اجلاس کے احاطے سے باہر ملاقات کی اور یہ کہ اس ملاقات سے قبل گذشہ ماہ اِسی موضوع پر دونوں سفارت کار بات چیت کر چکے ہیں۔